
ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ تنظیم کے عہدہ داروں سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ پروگرام فلسطین کی نابودی اور قدس پر قبضہ پروگرام ثابت ہوگا جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے سعودی خاموشی کے حوالے سے کہا کہ شرم کا مقام ہے۔
اردگان کا مزید کہنا تھا «میڈل ایسٹ پیس پروگرام» فسطین کو اسرائیل کا حصہ بنانا ہے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ آج اگر ہم مسجدالاقصی کی حفاظت نہ کرسکے تو کل کو کعبه کی بھی حفاظت نہیں کرسکیں گے لہذا قدس ہمارا ریڈ لائن ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: بعض عرب مماک بالخصوص سعودی عرب کا اس معاملے پر رد عمل شرم آور ہے کیونکہ قدس کو اسرائیل کے حوالے کرنا انسانیت سے بدترین خیانت کے مترادف ہے۔/