اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ

IQNA

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھنے والے فلسطینیوں پر حملہ

7:36 - February 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507179
بین الاقوامی گروپ-مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔

ایکنا نیوز- جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے فلسطینیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جب کہ تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

 

 اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ میں زبردستی گھسی اور نمازیوں پر ربر کی گولیاں برسائیں۔

 

فلسطین کی صورتحال مانیٹر کرنے والی اسلامی وقف آرگنائزیشن نے خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ مسلسل تیسرا جمعہ ہے جب اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں صبح نماز کے وقت نمازیوں پر حملہ کیا۔

 

اسرائیلی پولیس کی بربریت کے وقت ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کررہے تھے۔

نظرات بینندگان
captcha