شام، فوج کی پیشرفت جاری، شیعہ آبادی الزھرا پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

IQNA

شام، فوج کی پیشرفت جاری، شیعہ آبادی الزھرا پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

7:32 - February 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507184
بین الاقوامی گروپ-شام کی فوج نے شیعہ نشین علاقے الزھرا پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ایکنا نیوز- الاخباریہ نیوز کے مطابق شامی فوج نے اسی طرح جنوب مغربی حلب میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کیا اور دہشت گردوں کے قبضے والے علاقوں پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان علاقوں پر نصرہ فرنٹ اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہے۔

شام کی فوج نے مشرقی حلب کے تادف-الباب علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ شامی فوج نے اس کاروائی میں توپخانوں اور میزائلوں کا استعمال کیا۔

 

شام کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے مغرب حلب میں دہشت گردوں کی پیشرفت پر مبنی خبروں کی تردید کی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے تین کاربموں سے مغربی حلب کے الزہراء قصبے پر حملہ کیا تھا۔ نیو حلب اور الزہراء علاقوں پر دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ نے راکٹوں اور مارٹر گولوں سے حملے کئے لیکن شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملوں کا دندان شکن جواب دیا اور انکے حملوں کا ناکام بنایا۔/

3875752

نظرات بینندگان
captcha