IQNA

7:44 - February 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507241
بین الاقوامی گروپ- مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور مدرسوں کے علاوہ گھروں میں بھی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں

ایکنا نیوز- یوم ولادت  دختر رسول اللہ، خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا پر ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل جشن کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جو منگل تک جاری رہے گا۔

کوئٹہ کے تمام امام بارگاہوں میں نماز مغربین کے بعد محافل جشن منایا جا رہا ہے جنمیں علما سیرت خاتون جنت اور اسلام میں عورت بالخصوص ماں کی عظمت پر خطاب کررہے ہیں۔

مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن کے علاوہ گھروں میں بھی یوم مادر کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جہاں گھروں میں کیک کاٹ کر والدہ کی عظمت کے حوالے سے بچے ماوں سے محبت کا اظھار کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ان دن کی مناسبت سے ایران، عراق سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عاشقان خاندان رسالت یوم مادر اور ولادت خاتون جنت کا دن مناتے ہیں جبکہ ایران میں اس دن کو ولادت بی بی فاطمہ س کے علاوہ یوم میلاد بانی انقلاب حضرت امام خمینی کا دن بھی منایا جاتا ہے کہ اس دن کو ان کی ولادت کا بھی دن ہے۔/

نام:
ایمیل:
* رایے: