
ایکنا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے شہدائے ۱۶ فروری کی برسی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید جنرل ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدائے استقامت کی یاد میں عظیم الشان جلسہ کل بروز جمعہ کو شہداء چوک کوئٹہ پر منعقد ہوگا جسمیں ملک بھر سے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات شرکت اور خطاب کریں گے۔
شہداء کے چہلم میں شیعہ معروف علما کے علاوہ علمائے اہل سنت بھی شریک اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
مذکورہ جلسہ مجلس وحدت مسلمین، امامیہ طلباء تنظیم اور تحریک بیداری امت مصطفے کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا چہلم بڑے پیمانے پر منایا گیا۔
چہلم کے اجتماعات میں شریک لوگوں نے امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے میزائلوں کی قدر دانی کرتے ہوئے خطے میں امریکہ کی ہرقسم کی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم ظاہر کیا۔
سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو عراقی حکام کی دعوت پر عراق گئے تھے جہاں بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی دہشت گرد فوج نے ان کے کنوائے پر بزدلانہ حملہ کردیا تھا۔ اس حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کے علاوہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس اور آٹھ دوسرے افراد شہید ہوگئے تھے۔