سعودی فرمانروا کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار، بغاوت کا الزام

IQNA

سعودی فرمانروا کے بھائی سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد گرفتار، بغاوت کا الزام

8:43 - March 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507344
تہران( ایکنا) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود اور شہزادہ محمد بن نائف کو جمعہ کی صبح رائل گارڈز نے گھروں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

کے مطابق سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ان افراد کو بغاوت کے الزام میں پکڑا گیا، دی گارڈین کے مطابق گرفتار افراد پر سعودی بادشاہ اور ولی عہد کیخلاف سازش کاالزام ہے ، اس کارروائی سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہوجائے گی ۔
امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز السعود اور شہزادہ محمد بن نائف کو جمعہ کی صبح رائل گارڈز نے گھروں سے حراست میں لیا گیا ہے، ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جوڑی سعودی حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے سازش کررہی تھی، میڈیا رپورٹس میں شہزادہ نائف کے چھوٹے بھائی شہزادہ نواف بن نائف کو بھی گرفتار کیے جانے کا بتایا گیا، ان گرفتاریوں کا تعلق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے شہزادوں کو حراست میں لیے جانے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اس قبل 2017 میں بھی محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے کئی اراکین اور وزرا کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس وقت کے وزیر داخلہ محمد بن نائف کو بھی عہدے سے ہٹا کر نظر بند کر دیا گیا تھا۔محمد بن سلمان نے سال 2016 میں سعودی عرب میں متعدد اقتصادی اور سماجی اصلاحات کرنے کا عزم کیا تھا جس پر انہیں پہلی بار سب سے زیادہ پذیرائی ملی تھی تاہم وہ اب تک کئی تنازعات کی زد میں آ چکے ہیں جن میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کا استنبول میں سعودی سفارت خانے میں قتل شامل ہے۔

2017 میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈاؤن کے عمل پر تنقید کے الزام میں گرفتار ہونے والے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو تقریبا ایک سال بعد نومبر 2018 میں رہا کیا گیا تھا، وہ شاہ سلمان کے بھتیجے ہیں۔

1103347

نظرات بینندگان
captcha