جرمنی؛ «رمضان ھمبرگ کے ساتھ» پروگرام آن لاین

IQNA

جرمنی؛ «رمضان ھمبرگ کے ساتھ» پروگرام آن لاین

8:26 - April 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507528
تہران(ایکنا) اسلامی مرکز ھمبرگ نے رمضان میں «رمضان ھمبرگ کے ساتھ» منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں ھمبرگ اسلامی مرکز کے تعاون سے جرمن، ترک، عربی اور فارسی زبان میں ان لائن پروگرام«رمضان ھمبرگ کے ساتھ» منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

پروگرام ہر رات آٹھ بجے فارسی زبان کے ساتھ شروع ہوگا۔

 

پروگرام ہر رات «میڈیاٹک» ویب سائٹ اور اسلامی مرکز ھمبرگ کے یوٹیوب چینل سے نشر ہوگا اور خواہشمند حضرات ان پروگراموں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

ترک زبان میں مجلس ہر رات ٹھیک ۱۸:۳۰، جرمن زبان میں ہر رات ۱۹ اور عربی زبان میں مجلس ہر رات مقامی وقت کے مطابق ۱۹:۳۰ سلامی مرکز ھمبرگ میں منعقد ہوگی۔

 

مذکورہ مرکز کے تعاون سے دوسرا سالانہ «تنزیل» قرآنی مقابلہ بھی منعقد کیا جا رہا ہے جبکہ میلاد امام حسن مجتبی(ع) کی مناسبت سے بھی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

اسلامی مرکز نے رمضان کے آغاز کو رؤیت هلال سے مشروط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چاند نظر آنے کی اطلاع ٹیلگرام سے دی جائے گی۔/

3892466

نظرات بینندگان
captcha