IQNA

9:44 - May 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507607
تہران(ایکنا) مقابلہ "تلاوت تقلیدی و اذان " نور الولایہ مرکز کے تعاون سے آن لاین منعقد کیا جارہا ہے۔

کوورنا وائرس کی وجہ سے آن لاین مقابلہ تلاوت و اذان مرکز نور الولایہ کی جانب سے آن لاین منعقد کیا جارہا ہے۔

 

قرائت تقلیدی میں ۱۳ سال سے کم عمر کے طلباء استاد منشاوی، مصطفی اسماعیل اور شحات انور سے تقلید کرسکتے ہیں۔

 حسن قرائت ۱۴ سال سے زاید عمر کے طلباء تجوید و اصول قرآت کے ساتھ آیات سورہ بنی اسرائیل ۹ سے ۱۲، سورہ کھف آیات ۱۰۷ سے ۱۱۵سورہ احزاب آیات ۴۵ سے ۴۷ تک تلاوت کرنی ہوگی اور اس کی ویڈیو فائل واٹس اپ نمبرز  0315767221 اور 03345549254 پر ارسال کرسکتے ہیں۔

 اذان میں تمام عمر کے افراد شرکت کرسکتے ہیں جسمیں  استاد عبدالفتاح طاروطی، استاد راغب مصطفی غلوش اور استاد عبدالنعیم طوخی کی تقلید لازمی ہوگی۔

دیگر خواہشمند افراد  حجت الاسلام دکتر موسی حسینی کے قرآنی درس جو مسجد خاتم الانبیاء میں آن لاین جاری ہے کے سوالوں کے روزانہ جواب دیکر مقابلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ مقابلوں کے نتایج اور انعامات کے حوالے سے حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اس کا اعلان جلد متوقع ہے۔/

پاکستان؛

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: