فلسطینی جہادی تنظیم کے تہران میں نمایندے «ناصر ابو شریف» نے آزربائیجان میں منعقدہ «صیھونی رژیم کا سقوط اور قدس کا مستقبل» ویڈیو کانفرنسنگ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا فلسطین کی ملت نے مقبوضبہ علاقوں کی آزادی کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے اور اس راہ میں انکی اسقامت برقرار ہے۔
ابوشریف نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے اور شهید سردار سلیمانی عراق اور شام میں ہوتے ہوئے بھی قدس شریف کی آزادی کو اصل مقصد شمار کرتا تھا۔
انکا کہنا تھا: عالمی یوم قدس جس کو امام خمینی(ره) نے تجویز دی تھی اور اس کا مقصد وحدت کا قیام تھا تاکہ امت قدس کے لیے ملکر کوشش کرسکے۔/