IQNA

10:04 - July 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507973
تہران(ایکنا) سیکورٹی حکام کے مطابق صوبے میں دہشت گردی کے امکانات ہیں اور سیکورٹِی سخت کی جارہی ہے۔

بلوچستان پولیس سربراہ کے مطابق پیشگی تدارک کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے ہیں ، سیف سٹی منصوبہ محرم سے قبل فعال نہیں ہوسکے گا، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبہ محرم سے قبل فعال نہیں ہوسکے گا ، بکرامنڈی میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ، کوئٹہ شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح کو کم کرنے کے لئے کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔

عید الاضحی اور محرم الحرام کے دوران صوبے میں دہشتگردی کے خدشات

یہ بات انہوں نے ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈیئر عرفان ، کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان ، ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کار پوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل کے ہمراه علماء کرام ، تاجر تنظیموں سے عیدالاضحی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی قبل ازیں سیکیورٹی حکام ، ضلع انتظامیہ ، علمائے کرام ، تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں عیدالاضحی کے حوالے سے مشاورت اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اجلاس میں مولانا انوار الحق حقانی، ڈاکٹر عطاء الرحمن، جناب علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ مقصود علی ڈومکی ، علامہ سید ہاشم موسوی، داؤد آغا ، عبدالرحیم سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: