IQNA

18:32 - September 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3508197
تہران(ایکنا) خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ میں کانفرنس میں شیعہ سنی بزرگ علما شریک تھیں۔

سید الساجدین، علی ابن الحسین، امام زین العابدینؑ(علیه السلام) کے ایام شھادت کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام آپؑ کی علمی اور روحانی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ امام جمعه کوئٹه ، سید ہاشم موسوی، علامه جمعه اسدی صاحب ، مقصود علی ڈومکی سمیت اہم سنی علما جنمیں جمعیت علما اسلام کے مولانا محمد خان شیرانی ، امیر جماعت اسلامی عبد الحق ہاشمی اور دیگر نامور دانشور شریک تھیں۔

 مقررین نے امام زین العابدین ع کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور صحیفہ سجادیہ اور رسالہ حقوق کی علمی اور روحانی اہمیت بیان کیں اور خاص کر صحیفہ سجادیہ میں شامل دعاؤں کو عالم اسلام کا علمی خزانہ اور بہترین دعا قرار دئیے۔ کانفرنس میں پاکستان کے معروف نعت خواں محترم اعظم چشتی نے اہل بیت علیہم السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔‎

امام زین العابدین کانفرنس کا انعقاد

 

امام زین العابدین کانفرنس کا انعقاد

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: