جنوبی لبنان میں آستانہ حسینی کا آن لائن قرآنی کورس اختتام پذیر

IQNA

جنوبی لبنان میں آستانہ حسینی کا آن لائن قرآنی کورس اختتام پذیر

9:49 - September 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508209
تہران(ایکنا) حرم امام حسین ع کے تعاون سے ۲۰۲۰ کے قرآنی کورس مجازی دنیا میں منعقد کیا گیا۔

«آستانہ حسینی» کے قرآنی مرکز کے سربراہ «سیدعلی ابوالحسن» نے جنوبی لبنان میں آن لائن کورس کے حوالے سے کہا: حفظ و قرائت کے کورسز میں سینکڑوں طلبا و طالبات شریک تھیں جبکہ کورس کے اختتام پر «الغدیر» کے عنوان سے قرآنی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا: جنوبی لبنان کے پندرہ دیہاتوں سے طلباء کورس میں شریک تھیں۔

 

ابوالحسن کا مزید کہنا تھا: حفظ و قرآت کے مقابلے الگ الگ آن لائن منعقد ہوئے تاکہ کورونا کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل کیا جاسکے۔

 

آستانہ حسینی کے تعاون سے تمام شرکاء کو تحایف پیش کیے گئے جبکہ اول تا سوم آنے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔/

3922701

نظرات بینندگان
captcha