کربلاء؛ قرآنی موکبوں کی بھرپور پذیرائی

IQNA

کربلاء؛ قرآنی موکبوں کی بھرپور پذیرائی

9:01 - October 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508339
تہران(ایکنا) پیدل روی کے راستوں پر لگائے گئے قرآنی موکبوں میں درست قرآت کی سہولیات سے زائرین نے بھرپور استفادہ کیا۔

آستانہ عباسی کے قرآنی امور کے ڈائریکٹر «شیخ جواد النصراوی» کا اس بارے میں کہنا تھا: مسلسل آٹھ سالوں سے قرآنی موکب لگایے جارہے ہیں اور اس سال ایس او پیز پر عمل کے ساتھ موکبوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

 

انکا کہنا تھا کہ خدا کے فضل سے قرآنی موکبوں کا زائرین نے خوب استقبال کیا اور بالخصوص کم تعلیم یافتہ اور نوجوانوں نے ان مراکز سے قرآت کی درستگی کے لیے زیادہ استفادہ کیا۔

 

النصراوی کا کہنا تھا: قرانی موکبوں میں اس سال ۲۲۶ اساتذہ  ۴۴ مواکب جو مثنی، بابل، بغداد، نجف اشرف،  شهر کربلا میں زائرین کی آمد و رفت کے راستوں پر لگائے گیے تھے یہاں پر انہوں نے زائرین کی رھنمائی کی۔

 

انکا کہنا تھا: اس سال مشکلات و مسائل کے باوجود عوام نے اصرار کیا اور  حضرت عباس(ع) کے لطف و کرم سے کامیابی سے یہ سلسلہ مکمل ہوا۔/

3928589

نظرات بینندگان
captcha