حماس: فلسطینی گروپوں کے اجلاس کے لیے مصر کی رضامندی کا انتظار ہے

IQNA

حماس: فلسطینی گروپوں کے اجلاس کے لیے مصر کی رضامندی کا انتظار ہے

8:50 - October 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3508350
تہران(ایکنا) حماس تنظیم کے مطابق انکو انتظار ہے کہ مصر میزبانی پر رضامندی ظاہر کریں گے تو فلسطینی گروپوں کی نشست منعقد ہوگی گرچہ روس نے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

حماس تنظیم کے نمایندے «موسی ابومرزوق» نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا: حماس فتح اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ فلسطین کے دفاع کے لیے آمادہ ہے۔

 

انہوں نے مصر کے ساتھ حماس کے رابطے کے حوالے سے کہا کہ اگر مصر اجلاس کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کرتا ہے تو اجلاس قاہرہ میں ہوگا تاہم اور بھی آپشن موجود ہے اور روس نے میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

 

ابومرزوق کا کہنا تھا: حماس اور فتح کی پہلی نشست میں قومی سلامتی کے مسایل پر گفتگو نہیں ہوئی کیونکہ غیر مسلح ہونے اور بعض دیگر مسائل اس وقت چیلنج ہے ۔

 

حماس تنظیم کے نمایندے کا کہنا تھا کہ قومی امن و صلح ایک داخلی موضوع ہے  اور ماضی کی طرح اس کو خارجی حمایت حاصل نہیں۔

 

فلسطینی گروپوں کی پہلی نشست تین ستمبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے زریعے بیرون اور رام میں منعقد ہوئی تھی۔/

/3929148

نظرات بینندگان
captcha