آستان عباسی کا قرآنی لغت نامہ شائع

IQNA

آستان عباسی کا قرآنی لغت نامہ شائع

8:17 - October 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3508355
تہران(ایکنا) روضہ حضرت عباس کے تعاون سے قرآنی ڈکشنری تین جلدوں میں شایع کی گئی ہے۔

 قرآنی لغت نامہ  سید احمد حسینی اشکوری کی کاوش ہے جو آستانہ عباسی کے اسلامک سائنس اسٹڈی مرکز کے تعاون سے شایع کیا گیا ہے۔

 

مذکورہ ڈکشنری سے قرآنی ریسرچ کرنے والوں کو مدد ملے گی۔

 

آستانہ عباسی کے سائنس اینڈ اسلامک اسٹڈی مرکز کے سربراہ شیخ علی الاسدی نے الکفیل سے گفتگو میں کہا کہ یہ لغت نامہ علمی روش کے مطابق محققین کی مدد کے لیے تیار کی گیی ہے اور اس سے شیعہ علما کی کاوش سے وہ آگاہ ہوسکتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: اس لغت نامے میں سورتوں کی تفسیر ، تفسیر آیات، اهل بیت اور قرآن، قرآن اور وحی، ، فضیلت‌ قرآن، آداب تلاوت، ادعیه قرآنی، تاریخ قرآن، اخلاق اور قرآن، علوم قرآنی، فقه قرآن جیسے موضوعات شامل ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ہم اندازہ ہوا کہ عربی کتاب خانوں میں لغت ناموں کی کمی ہے اور اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے چند لغت نامے تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔/

3929521

نظرات بینندگان
captcha