هفته وحدت کی مناسبت سے ھندوستان میں قرآنی مقابلے

IQNA

هفته وحدت کی مناسبت سے ھندوستان میں قرآنی مقابلے

6:21 - October 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3508397
تہران(ایکنا) ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے اکیسویں حفظ و قرآت مقابلے منعقد ہوں گے۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق حفظ و قرآت میں پچاس قرآء اور حفاظ شرکت کریں گے اور کورونا وائرس کی وجہ سے صرف دھلی اور مضافات دھلی سے طلبا کو شرکت کی اجازت دی گیی ہے۔

 

قرآت و حفظ کے مقابلے ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوں اور  اختتامی تقریب اگلے ہفتے کو دھلی کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوگی جسمیں تمام کامیاب قرآء کو انعامات دیے جائیں گے۔

 

هفته وحدت کی مناسبت سے ایرانی مرکز کے تعاون سے «محمد رسول‌الله(ص)» کے عنوان سے فارسی اور اردو شاعری کی خطاطی مقابلہ بھی منعقد ہوگا جسمیں ایرانی انجمن خطاطی کے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

 

خطاطی فیسٹیول آن لاین منعقد ہوگا اور تقریب انعامات یوم میلاد النبی(ص) کے دن منعقد ہوگی جسمیں اھم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

 

ویبنار اور محفل نعت رسول (ص) اور جشن میلاد کا پروگرام بھی ہوگا جسمیں دھلی میں مقیم ایرانی اور دیگر شریک ہوں گے۔/

3930992

نظرات بینندگان
captcha