عراق؛ قرآنی مقابلوں میں آستانہ حسینی قرآء کی عمدہ کارکردگی

IQNA

عراق؛ قرآنی مقابلوں میں آستانہ حسینی قرآء کی عمدہ کارکردگی

9:35 - November 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3508483
تہران(ایکنا) نویں قومی «السفیر» قرآنی مقابلوں میں آستانہ حسینی کے قرآء نے نمایاں پوزیشن اپنے نام کرلی.

آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات اور قرآنی امور کے سربراہ «علی الطائی» کے مطابق قومی قرآنی مقابلے مسجد کوفه کے تعاون سے شروع کیے گیے ہیں جنمیں «عبدالله زهیر الحسینی» جو آستانہ حسینی کے قاری ہے انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

 

آستانہ اور روضہ مقدس امام حسین(ع) کے نمایندے کا کہنا تھا: « قرآنی مقابلے مسجد جامع کوفہ کے ہال میں دو دن تک جاری رہے جنمیں عراق بھر سے قرآء اور حفاظ کرام شریک ہیں.»

 

مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے قاری عبدالله زهیر الحسینی کا کہنا ہے: «مقدس ترین آستانہ یعنی آستانہ حسینی کی جانب سے نمایندگی پر مجھے فخر ہے.»

 

انہوں نے مقابلوں کو معیاری قرار دیتے ہوئے کہا : «کورونا بحران کے باوجود مقابلہ سخت تھا اور توقع نہ تھی کہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرونگا.»

 

آستانے کے متولی اور آیت اللہ سیستانی کے نمایندے حجت الاسلام «عبدالمهدی الکربلائی»، نے اختتامی تقریب میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

 

اختتامی تقریب میں بصرہ سے حفظ میں اول آنے والے حافظ «حیدر شرقی» نجف اشرف سے دوم آنے والے ، مرتضی علی ناجی اور دیگر پوزیشن لینے والے قرآء اور حفاظ شریک تھے۔/

3934811

نظرات بینندگان
captcha