تہران(ایکنا) اٹھائیس سال بعد آذربائیجان کے شہر شوشا کی تاریخی مسجد «گوهر آقا یوخاری» میں دوبارہ اذان کی آواز گونج اٹھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمہوری آذربایجان کی مسجد جامع گوهر آقا یوخاری میں ای فوجی اذان دے رہا ہے۔
شهر شوشا سال ۱۷۵۲ کو قرہ باغ کے خان پناهعلیخان کی سربراہی میں شہر قایم ہوا جہاں بہت سے قدیم ثقافتی تاریخی مقامات موجود ہیں۔
شوشا آذربائیجان کے قدیم تاریخی شہروں میں شمار ہوتا ہے اور اس کو خاص اسٹریٹیجک حیثت حاصل ہے۔
اس شہر پر ۱۹۹۲ کو آرمینیا نے قبضہ کیا تھا۔/