فرانس؛ وزیرداخلہ نے اسلام فوبیا مخالف تنظیم ختم کرنے کا حکم دے دیا

IQNA

فرانس؛ وزیرداخلہ نے اسلام فوبیا مخالف تنظیم ختم کرنے کا حکم دے دیا

7:16 - November 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3508516
تہران(ایکنا) مسلمان پر بڑھتے دباو کے بعد وزیرداخلہ «جرالڈ ڈارمانین» نے اسلاموفوبیا سے مقابلہ کرنے والی تنظیم پر پابندی عائد کردی۔

وزیرداخلہ «جرالڈ ڈارمانین» نے سیکورٹی فورسز کو حکم دیا کہ اسلام فوبیا سے مقابلہ کرنے والی تنظیم «جمعیت مخالف اسلاموفوبیا» (CCIF   کو ختم کیا جائے۔

 

وزیرداخلہ «جرالڈ ڈارمانین» نے فرنچ ٹیچر«ساموئل پٹی» نے کہا تھا کہ مذکورہ تنظیم فرنچ اقدار کے خلاف کام کررہی ہے اور وہ آٹھ دن میں اپنی سرگرمیوں پر وضاحت پیش کریں۔

 

مذکورہ تنظیم نے ٹوئٹ کیا تھا: وزیر داخلہ شدت پسند دائیں بازو کی جماعتوں کے دباو پر یہ بیان دے رہا ہے اور تنظیم کی اکثر سرگرمی ملک سے باہر ہوتی ہے جبکہ تنظیم اسلام فوبیا کے شکار افراد کی معاونت و رھنمائی کرتی ہے۔

 

فرنچ ٹیچر کے قتل کے بعد ملک میں متعدد مساجد اور اسلامی مراکز کو بند کردیا گیا ہے۔

 

گذشتہ روز فرنچ صدر میکرون نے  «شدت پسند اسلام» کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا تھا کہ مسلم رھنما فرنچ اقدار کی حمایت کا اعلان کریں۔

 

میکرون نے پندرہ دن کی مہلت دی ہے کہ مسلم رھنما اسکے منشور کو قبول کرنے کا اعلان کریں۔/

3936295

نظرات بینندگان
captcha