
مفتی اعظم مصر شوقی اعلام نے غزنی کے شہر گیلان میں ختم قرآن حملے کی شدید مذمت کردی جسمیں متعدد قرآنی طلبا جان بحق ہوگیے تھے۔ حملے میں ایک بارود سے بھری گاڑی کو مدرسے میں اڑایا گیا تھا۔
شوقی علام نے بیگناہوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اسلام ہر قسم کے قتل عام، اغوا، چوری اور دھوکہ بازی کی شدید مذمت کرتا ہے اور ان گناہوں پردنیا و آخرت میں شدید عذاب کا وعدہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ہر قسم کے قتل و غارت اور شدت پسندی کو دنیا کے تمام حصوں سے ختم کرنے کے کیے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
مصری مفتی نے کہا کہ قرآنی محفل اور کلاس کو ٹارگٹ بنانا ان دہشت گردوں کی جہالت کی نشانی ہے جو مذاہب کے اصول سے مکمل بے خبر ہے۔
مصری مفتی نے افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے مرحومین کی درجات اور پسماندگان کے لیے اجر و صبر کی دعا کی۔/