IQNA

7:05 - December 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508689
تہران(ایکنا) اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے نے اس امید کا اظھار کیا ہے کہ آنے والے سال میں یمن جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے «مارٹین گریفیٹس» نے سال ۲۰۲۱ میں یمن جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

مارٹین گریفیٹس نے آن لائن انٹرویو میں کہا: سال 2020 جنگ و جدل، اقتصادی مشکلات اور کوویڈ ۱۹ کی وجہ سے یمنیوں کے لیے مصیبت سے لبریز سال ثابت ہوا۔

 

انکا کہنا تھا: اقوام متحدہ نے پوری کوشش کی کہ اس جنگ اور بحران کو سیاسی مذاکرات اور گفتگو سے حل کریں۔

 

مارٹین گریفیٹس نے یمنی حکومت اور انصارالله سے مطالبہ کیا کہ وہ ملکر مذاکرات کے زریعے سے راہ حل نکالیں، انہوں نے اس امید کا اظھار کیا کہ آنے والے سال میں یہ جنگ ختم ہوگی۔

 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیم OCHA)، کے مطابق یمنی جنگ کے آغاز یعنی سال ۲۰۱۴ سے اب تک ، ۲۳۳ هزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔/

3943765

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: