
عراق میں عظیم شہدداء سردار قاسم سلیمانی ، ابومهدی المهندس اور انکے دوستوں کی پہلی برسی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی حوالے سے میسان میں طلبا اور علما کا ایک پروگرام منعقد ہوا جسمیں قبائلی رھنما بھی شریک تھے. مقررین نے پروگرام میں امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی۔
میراث شهدا فاونڈیشن (مؤسسة تراث الشهداء) کی جانب سے صوبہ ذیقار میں بھی حشد الشعبی کے تعاون سے تقریب منعقد ہوئی جسمیں مقررین نے عراق سے فوری امریکی انخلا کا مطالبہ دہرایا۔
اسی حوالے سے عراقی شهر بسمایه جو جنوب مشرقی بغداد میں واقع ہے وہاں پر بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سردار قاسم سلیمانی ور ابومهدی المهندس کی شہادت کے حوالے سے تقریبات کئی روز سے عراق میں جاری ہیں جو انکی برسی تک جاری رہیں گی۔/








