امام جمعه بغداد: امریکی فوجی سرزمین موعود(عج) پر نہیں رہ سکتے

IQNA

امام جمعه بغداد: امریکی فوجی سرزمین موعود(عج) پر نہیں رہ سکتے

8:24 - January 12, 2021
خبر کا کوڈ: 3508757
تہران(ایکنا) امام جمعه بغداد نے بصرہ میں سردار سلیمانی و المهندس کی برسی پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکی فوج مزید مهدی(عج) کی سرزمین پر نہیں رہ سکتی۔

امام جمعہ بغداد آیت‌الله سید ‌یاسین الموسوی نے بصرہ میں شہید سلیمانی کی برسی کی مناسبت سے تقریب میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ایک سال قبل امریکہ نے عظیم مجاہدین  قاسم سلیمانی و ابومهدی المهندس کو قتل کیا.

 

انہوں نے خطاب میں سردار سلیمانی و المهندس اور انکے یاروں کا اس طرح سے ایک دوسرے میں قتل تمام تر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور امریکہ کو جواب دینا چاہیے کہ ایسا کیوں کیا؟

 

امام جمعه بغداد نے امریکہ- ایران مخاصمت کے حوالے سے کہا : سترہ سال صدام کو ختم ہوئے گذر چکا ہے. ایران کا اس عرصے میں کیا کردار رہا ہے کیا کسی نے نے ایرانی فوج کو یہاں دیکھا ہے ؟ خد کی قسم کسی علاقے میں کوئی ایرانی فوجی کیمپ نہیں؟

 

امام جمعه بغداد نے  شهید سید‌محمد‌باقر صدر کے حوالے سے کہا : وہ عظیم شخصیت ہے جنہوں نے  انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے موقع پر کہا تھا کہ ظلم کا آخری قعلہ گرگیا اور خدا کی قسم  امام خمینی (ره) نے انبیا کی آروزوئیں پوری کردی۔

 

آیت‌الله سید‌یاسین الموسوی نے عراق سے امریکی انخلا پر تاکید کرتے ہوئے کہا: یہ مهدی(عج) کی سرزمین اور دارالخلافہ ہے اور امریکی فوج یہاں نہیں رہ سکتی اور جوانوں کی ہمت سے انہیں باہر نکال دیا جائے گا۔

 

انہوں نے دعا کہ خدا سلیمانی کے پیکر پر امام خامنه‌ای رهبر معظم انقلاب اسلامی کے آنسووں کا بدلہ لے۔/

3947139

نظرات بینندگان
captcha