مسجدالاقصی میں فلسطینیوں کا داخلہ روک دیا گیا

IQNA

مسجدالاقصی میں فلسطینیوں کا داخلہ روک دیا گیا

8:15 - January 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3508804
تہران(ایکنا) زائیونسٹ فورسز نے فلسطینیوں کو جمعہ پڑھنے سے روک دیا۔

زائیونسٹ فورسز نے کورونا کے نام پر گذشتہ روز سینکڑوں فلسطینیوں کو مسجدالاقصی میں عبادت اور نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا ۔

 

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صرف قدیم قدس کے محلوں میں رہنے والوں کو مسجدالاقصی میں آنے کی اجازت دی گیی۔

 

عمر الکسوانی ڈائریکٹر مسجدالاقصی کا کہنا تھا: اسرائیل صرف فلسطینیوں کو مسجد الاقصی آنے سے روک رہا ہے جبکہ آباد کار یہودی آسانی سے مسجد آتے جاتے ہیں۔

 

زائیونسٹ رژیم نے گذشتہ کئی مہینوں سے کورونا بحران کے نام پر فلسطینیوں کو مسجد الاقصی آنے سے روک رہا ہے اور رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔/

3949184

نظرات بینندگان
captcha