IQNA

8:53 - January 25, 2021
خبر کا کوڈ: 3508813
تہران(ایکنا) کورونا کی وجہ سے مساجد اور مدارس میں ہونے والی کلاسز اب مجازی دنیا میں منعقد ہورہی ہیں۔

مراکش میں کورونا کی وجہ سے مساجد اور مدارس میں ہونے والی کلاسز اب مجازی دنیا میں منعقد ہورہی ہیں جو عام طور پر زوم وغیرہ پر منعقد ہورہی ہیں۔

 

الصخیرات کے سٹی کونسل کے سربراہ حسن بن ابراهیم سکنفل کا کہنا تھا: لوگوں کو درست اسلامی اور اخلاقی امور سے آشنا کرانے کی اہم ترین وجہ اور زریعہ یہی قرآنی کلاسز تھیں۔

 

انکا کہنا تھا: کورونا کہ وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح یہاں پر بھی اداره اوقاف و امور اسلامی نے مدرسوں اور مسجدوں میں قرآنی کلاسز تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

سکنفل کا کہنا تھا کہ تعطیلی کے باوجود مساجد انتظامیہ فعال رہی اور انہوں نے فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب وغیرہ پر کلاسز شروع کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ مختلف ایپ کے زریعے سے ان دروس کو آن لائن دیکھا جاسکتا ہے جہاں ماہر مرد و خواتین اساتذہ حفظ و قرائت قرآن، حفظ احادیث نبوی کی کلاسز کے علاوہ مقابلے بھی منعقد کراتے ہیں۔

 

سکنفل کا کہنا تھا: کوورنا بیماری کی وجہ سے ہم نے ثابت کیا کہ انسان چاہے تو دیگر زرایع بھی اختیار کرسکتے ہیں اور سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن ہے./

3949486

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: