نائیجریا؛ محجبہ خواتین کے خلاف متعصبانہ رویہ بند کیا جائے

IQNA

نائیجریا؛ محجبہ خواتین کے خلاف متعصبانہ رویہ بند کیا جائے

8:16 - February 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3508863
تہران(ایکنا) ملک کے اداروں میں محجبہ خواتین کے خلاف امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

دی نیشن کے مطابق نائیجریا کے مسلمانوں نے ملک کے صدرمحمد بوهاری اور گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے اداروں میں محجبہ خواتین کے خلاف امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

 

مختلف اسلامی اداروں کی نشست جو شهر لاگوس میں عالمی یوم حجاب کی مناسبت سے منعقد ہوئی تھی اس میں ملک کے بعض اہم اداروں کو اس تعصب اور امتیازی سلوک کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

 

حاجیه موتیات اورولو-بالوگون کی تجویز پر «باحجاب خواتین کی حمایت (» مہم شروع کی گیی ہے انکا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ باحجاب خواتین سے بدسلوکی کرنے والوں کو سزا دے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مختلف اداروں میں کام کے لیے درخواست دینے والی خواتین کو منفی جوابات دیے جاتے ہیں اور ہماری بیٹیوں کو اے ٹی ایم کارڑ بنانے تک کے لیے چادر سر سے اتارنا پڑتا ہے.

 

انکا کہنا تھا کہ ہماری درخواست ہے کہ صدر، گورنرز اور عدالت اس مسئلے کو نوٹس لیں اور اداروں کو اس تعصب آمیز رویے سے روکا جائے۔

 

خاتون سوشل ایکٹویسٹ الحاجه سوبت کوپولاتی نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خصوصی اداروں کو بھی پابند کریں کہ وہ محجبہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہ رکھیں۔/

3952169

نظرات بینندگان
captcha