مسلمان طالبہ نے امریکہ میں قانون منع حجاب تبدیل کردی

IQNA

مسلمان طالبہ نے امریکہ میں قانون منع حجاب تبدیل کردی

8:00 - February 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3508883
تہران(ایکنا) مسلمان والی بال پلیئر نے کھیل کی طاقت سے امریکہ میں مقابلوں میں حجاب پابندی کے قانون کو تبدیل کردیا۔

عربی ۲۱ کے مطابق امریکی اسکول میں والی بال کھیلنے والی طالبہ کو اس بات کی اجازت مل گیی ہے کہ وہ انتظامیہ سے اجازت کے بغیر حجاب کے ساتھ میچ کھیل سکتی ہے۔

 

امریکی اسکول الائنس NFHS اسکولوں کے اسپورٹس قواتین بنانے کا ذمہ دار ہے جنہوں نے اجازت دی ہے کہ وہ حجاب کے ساتھ کھیل سکتی ہے اور امید ہے کہ دیگر اسپورٹس میں بھی اس کا نفاذ ہو۔

 

اس قانون کو بڑی تبدیلی قرار دی جارہی ہے جومسلمان طالبہ نجاح عقیل کی وجہ سے گذشتہ سال امریکی اسکول میں حجاب کے ساتھ کھیلنے کی وجہ سے میچ سے محروم کیا گیا تھا۔

 

ٹنسی میں والور کالیجیٹ نے نجاح عقیل کو حجاب سے روک دیا تھا جس پر چودہ سال طالبہ نے اعتراض کیا تھا۔

 

 

نجاح عقیل کے اعتراض پر لوگوں کی بڑی تعداد نے انکی حمایت کی اور اعتراضات کا سلسلہ شروع ہوا جس پر مجبورا قانون کو تبدیل کردیا گیا۔

 

مسلمان طالبہ کا کہنا ہے کہ انکو خوشی ہے کہ امریکہ میں اس حوالے سے قانون تبدیل ہوا، میں اس پر بہت افسردہ تھی کہ عیقدے کی وجہ سے مجھے محروم کیا گیا ہے۔

 

امریکی والی بال ایسویسی ایشن پہلی انجمن ہے جس نے سال ۲۰۲۱ میں والی بال میں حجاب پابندی کی مخالفت کی۔

 

انجمن کے سربراہ «جو اوش» کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی ہمارے لیے بڑا مسئلہ نہیں تھا کیونکہ ہمارا ایمان ہے کہ سب کو بغیر کسی پابندی کے اسپورٹس کا حق ہے۔

 

دیگر اسپورٹس انجمنوں کو بھی اس بات کی توقع ہے کہ تجویز کی صورت میں وہ بھی اس قانون کو پاس کرسکتی ہیں کیونکہ اس سے بہت سے اسکولوں میں اسپورٹس متاثر ہورہا ہے۔/

3952812

 

نظرات بینندگان
captcha