وزیر خارجہ شاہ محمود دو روزہ دورے پر مصر روانہ

IQNA

وزیر خارجہ شاہ محمود دو روزہ دورے پر مصر روانہ

11:35 - February 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3508915
ملاقات میں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعات کے بارے میں بات کریں گے۔

دونوں عہدیدار دوطرفہ تعلقات اور ان کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

شاہ محمود قریشی اور سمیع حسن شوکری مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ مصر میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مصری تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور اس ملاقات میں وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ مراعات کے بارے میں بات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے بھی بات کریں گے۔

قاہرہ روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قرییش قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مصر امت مسلمہ کا ایک اہم ملک ہے جسے افریقہ کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے۔

معاشی سفارت کاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کا فروغ ہماری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں مصری وزیر خارجہ کی دعوت پر مصر کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو رہا ہوں تاکہ اس اہم ملک کے ساتھ روابط کو فروغ دیا جا سکے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے حوالے سے بے پناہ امکانات موجود ہیں جبکہ میرا جامعہ الازہر جانے کا بھی ارادہ ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم تعلیمی شعبے میں ان کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔

1154079

نظرات بینندگان
captcha