حکیم: پاپ کا سفر معنویت کا سبب بنے گا

IQNA

حکیم: پاپ کا سفر معنویت کا سبب بنے گا

8:44 - March 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509000
تہران(ایکنا) حکمت ملی عراق کے رھنما نے معنویت و بقائے باہمی کے حوالے سے پاپ کے سفر کو نقطہ آغاز قرار دیا۔

اخبار العراق کے مطابق عراقی رھنما «سیدعمار حکیم» نے پاپ فرانسیس کے سفر کے حوالے سے تمام متعلقہ افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

 

انکے پیغام میں کہا گیا ہے: ان ایام میں جہاں عراق پاپ کا میزبان ہے لازم ہے کہ ان تمام اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کریں جنہوں نے اس سفر کا اہتمام کیا جہاں پاپ نے اہم تاریخی مقامات اور زیارات کے علاہ مختلف شہروں کا دورہ کیا اور پروگراموں مین شرکت کے علاوہ حضرت آیت‌الله سیستانی سے ملاقات کی ہے جو یقینا بقائے باہمی اور مذہبی رھنماوں کی حیثیت اور معنویت کے لیے بہت اہم ہے۔

 

سیدعمار حکیم نے کہا:  پاپ فرانسیس کا سفرتمام ابراھیمی ادیان کے لیے نقطہ آغاز ثابت ہوگا اور اس سے من و دوستی عام ہوگی۔

 

حکیم نے پاپ کے سفر کے دن کے آغاز کو «صلح و مدارا» کے دن سے منانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا: چھ مارچ کو یوم «صلح و مدارا» کے دن کے عنوان سے عراق میں منانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 

حکمت ملی عراق نے کہا کہ اس موقع پر حکومت سے بھی کہنا چاہونگا کہ صوبہ ذی قار اور دیگر تاریخی شہروں کو سیاحوں کے لیے تیار کیا جائے جہاں بہترین تاریخی مقامات موجود ہیں اس سے یقینا سیاحت کو فروغ ملے گی۔/

3958208

نظرات بینندگان
captcha