
ایکنا نیوز، الکفیل عالمی نیٹ ورک نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ روحانی تقریب تلاوتِ قرآنِ کریم سے آغاز ہوئی، جس کے بعد حضرت ابوالفضل العباس (ع) کی زیارت اور خدام کا مخصوص ترانہ “لحنُ الإباء” پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران، خدام نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مظلومیت سے متعلق اشعار اور مراثی بھی پیش کیے، جن میں اُن کے بلند مرتبے اور عظیم سیرت پر روشنی ڈالی گئی۔
قابلِ ذکر ہے کہ "لحنُ الإباء" کے نام سے یہ مخصوص روحانی تقریب روضۂ عباسیہ کے خدام کی جانب سے ہر ہفتے دو مرتبہ، پیر اور جمعرات کے دن باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔/
تصاویر:





4314876