عمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی، سعودی وزارت حج کا فیصلہ

IQNA

عمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی، سعودی وزارت حج کا فیصلہ

10:25 - April 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509104
تہران(ایکنا) سعودی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرائط کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرائط وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبویﷺ میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی جاسکیں گے، ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔

سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔

وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔

250214

 

نظرات بینندگان
captcha