الکوثر قرآنی مقابلہ «مفازا» کا آغاز

IQNA

الکوثر قرآنی مقابلہ «مفازا» کا آغاز

9:02 - April 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509145
تہران(ایکنا) چودہواں بین الاقوامی مقابلہ «ان للمتقین مفازا» الکوثر چینل پر شروع ہوچکا ہے۔

بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «ان للمتقین مفازا» منگل سے الکوثر سٹلائیٹ چینل پر شروع ہوچکا ہے جسمیں مختلف ممالک سے قرآء شریک ہیں۔

مصرسے قاری احمد السید محمود ابراهیم اور مبارک عبدالفتاح محمد احمد افغانستان سے سید امیر هاشمی ، عبدالرحمن احمد طیبی الجزایر، احمد رمضانی اور جواد هرندی‌ زاده  ایران، علی محمد عبد  عراق، سید میلاد رضوی جرمنی اور صالح عطار رؤوف پہلی رات کے قاریوں میں شریک تھے۔

چودہویں قرآنی مقابلوں میں ایران، شام، عراق، اردن، مصر، لبنان اور سوڈان سے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

احمد النجفی، رافع العامری، میثم التمار اور ناطق الزرکانی  عراق، معتز آقایی، مهدی سیف، عباس انجام، محمدعلی دهدشتی اور امیر کسمایی  ایران، سمیح عثامنه  اردن اور طه عبدالوهاب، محمد کحیله، محمد عصفور اور محمد جابین مصر سے بطور ججز مقابلوں کی نظارت کریں گے۔

مقابلوں میں درویش، عارف العسلی اور نورالدین خورشید شام، عادل خلیل اور مصطفی الجعفری  لبنان اور البدری بشاره سوڈان سے مقابلوں کے ناظر ہوں گے۔/

3964842

نظرات بینندگان
captcha