البلدد نیوز کے مطابق قرآنی مقابلوں کا آغاز اتوار سے قومی اسٹیڈم «بنجامین» میں ہوا جہاں مقابلوں کو دیکھنے کے لیے داراسلام سے لوگ اسقدر زیادہ آئے تھے کہ اسٹیڈیم میں جگہ کم پڑ گئی۔
تعلیمی مرکز «الحکمه» کے تعاون سے مذکورہ حفظ و ترتیل کا مقابلہ شروع کیا گیا ہے جس میں مختلف افریقی ممالک سے ۲۱ قرآء و حافظ شریک ہیں۔
تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم مجالیوا کے علاوہ زنگبار کے صدر حسین موینی بھی مقابلہ دیکھنے موجود تھے جبکہ مقابلوں میں نایجیریا، سوڈان، تنزانیہ اور کمبوڈیا کے نمایندے بالترتیب پوزیشن لینے والوں میں سرفہرست رہیں۔/