فلسطین تازہ ترین؛ اسرائیل طیاروں کا شدید حملہ جاری / جہادی تنظیموں کا جواب/ جنگ بندی کی کاوشیں تیز

IQNA

فلسطین تازہ ترین؛ اسرائیل طیاروں کا شدید حملہ جاری / جہادی تنظیموں کا جواب/ جنگ بندی کی کاوشیں تیز

7:46 - May 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509301
تہران(ایکنا) اسرائیلی حملوں میں تیزی کے ساتھ فلسطینی تنظیموں نے بھی حملہ تیز کردیا ہے، دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔

ایک طرف جہاں اسرائیلی رہایشی عمارات کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے وہی پر فلسطین کے مختلف استقامتی گروپس جوابی حملوں میں تیزی لارہا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں خوف کی لہر دوڑ گیی ہے۔ عزالدین قسام بریگیڈ نے الشاطی کیمپ میں صیہونیوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب اور اشدود کالونیوں کی جانب دسیوں میزائل فائر کئے ہیں-

 

الشاطی کیمپ میں فلسطینی شہریوں ، بچوں اور خواتین کے قتل عام کے جواب میں عزالدین قسام بریگیڈ نے تل ابیب اور اشدود پر دسیوں میزائل برسائے ہیں۔

فلسطین  تازہ ترین؛اسرائیل کا شدید حملہ جاری / استقامتی رد عمل اور عالمی کوششیں تیز

  صیہونی ذرائع ابلاغ نے بھی تل ابیب اور اس کے اطراف کے علاقوں پر کم سے کم تیس میزائل مارے جانے اور شہر میں خطرے کا الارم بج اٹھنے کی خبر دی ہے ۔

 

صیہونی فوج نے تل ابیب کے باشندوں سے پناہ گاہوں میں چھپ جانے اور تا اطلاع ثانی وہیں رہنے کی اپیل کی ہے ۔

فلسطین  تازہ ترین؛اسرائیل کا شدید حملہ جاری / استقامتی رد عمل اور عالمی کوششیں تیز

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے سنیچر کی صبح الشاطی کیمپ میں دو فلسطینیوں کے گھروں پر اچانک حملہ کر کے دو خاندانوں کے دس افراد کو شہید کردیا تھا۔

 

ایک سو چالیس کے لگ بھگ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور تازہ شہید ہونے والوں میں چھے بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی بمباری میں اب تک ایک سو انتالیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں انتیس بچے اور بائیس خواتین ہیں ۔

فلسطین  تازہ ترین؛اسرائیل کا شدید حملہ جاری / استقامتی رد عمل اور عالمی کوششیں تیز

صیہونی فوج کی جارحیت میں نوسو پچاس فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب عالمی سطح پر مختلف ممالک نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔/

3971692

نظرات بینندگان
captcha