فرانس، اردن اور مصر جنگ بندی کی کوشش میں

IQNA

الیزه پیلس:

فرانس، اردن اور مصر جنگ بندی کی کوشش میں

9:09 - May 19, 2021
خبر کا کوڈ: 3509331
تہران(ایکنا) الیزہ پیلس کے مطابق فرانس مصر اور اردن کے ساتھ جنگ بندی کی کوشش میں تندہی سے کام کررہا ہے۔

فرنچ میڈیا کے مطابق فرانس مصر اور اردن کے ساتھ اسرائیل اور استقامتی گروہوں میں جنگ بندی کی پوری کوششکررہاہے۔

فرنچ صدر میکرون نے مصری صدر عبدا لفتاح سیسی کے ساتھ ملاقات کی ہے اور ویڈیو کانفرسنگ کے زریعے سے اردن کے صدر کے ساتھ بھی جنگ بندی کی کوششوں میں لگے ہیں۔

 

میکرون نے پریس کانفرنس میں کہا : واضح اعلان کرتا ہوں کہ اردن کی کوشش جنگ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جلد اردن کے صدر کے ساتھ ایک جنگ بندی کے معاہدے کو شکل دی جائےگی۔

 

مصر بھی اسرائیل اور استقامتی گروہوں میں ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ اس اہم موقع پر کردار ادا کرسکے ۔

گذشتہ ہفتے کو میکرون نے فلسطینی صدر سے بھی رابطہ کیا اور اسرائیلی وزیر سے بھی انکی گفتگو ہوئی تاکہ طرفین کو جنگ بندی پر راضی کیا جاسکے۔

 

فرانس گرچہ جنگ بندی کی بات کررہا ہے تاہم انہوں نے دبے الفاط میں اسرائیلی حملوں کو بھی حق بجانب قرار دیا ہے اور اسرائیل کی اب تک اس نے مذمت نہیں کی ہے۔/

3972362

نظرات بینندگان
captcha