اردو پوائنٹ کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت کارکن محمد ایوب خان کورونا کے باعث سرینگر کے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد ایوب کی عمر 58برس تھی اور وہ ضلع پلوامہ کے علاقے چیکلان کے رہائشی تھے ۔
دریں اثنا جموں خطے کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کھٹوعہ میں ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث فوت ہوجانے والے ایک شخص کے لواحقین نے ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ان کا عزیز ہسپتال عملے کی غفلت کے سبب وفات پاگیا اور وہ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔