فلسطینی وزارت صحت نے معالجے میں مدد کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل کردی

IQNA

فلسطینی وزارت صحت نے معالجے میں مدد کے لیے اقوام متحدہ سے اپیل کردی

7:56 - May 23, 2021
خبر کا کوڈ: 3509366
تہران(ایکنا) فلسطینی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کے نمایندے سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں امدادی کاموں میں مدد کریں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فسلطینی وزارت صحت کے سیکریٹری یوسف ابوالریش نے غزہ میں اقوام متحدہ کے نمایندہ خصوصی بالین ھاسٹینگز سے ملاقات میں گیارہ روزہ جنگ کے حوالے سے نقصانات کا تخمینہ پیش کیا۔

 

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے وفد کو فسلطینی نمایندوں نے اسرائیلی حملوں کے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا: غزہ میں برراہ راست اور بالواسطہ انفراسٹرکچر اور صحت کے شعبوں کا شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 

فلسطینی وفد نے واضح کیا کہ جان بوجھ کو بنیادی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے حالانکہ غزہ سالوں سے اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اسرائیل نے وزارت صحت کی عمارات کو ٹارگٹ کیا جسکی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کرنے والے مراکز بھی تباہ ہوئے ہیں اور اس سے کورونا سے مقابلے کی کوشش کو سخت نقصان پہنچا ہے اور اس بیماری کے مریضوں کے علاج کو سخت کردیا گیا ہے۔

 

فلسطینی نمایندے ابوالریش نے کہا کہ شمالی غزہ میں ھالہ الشوا مرکز کا تباہ کیا گیا ہے جہاں کورونا ویکسین لگانے کا اہتمام کیا گیا تھا اور بچوں اور خواتین کو میڈیکل سہولیات دی جاتی تھی۔

 

حملوں میں انفراسٹریکچر، بجلی کے ادارے اور میڈیکل سہولیات کے مراکز کو نقصان کے علاوہ چالیس ہزار افراد کو رہایش سے محروم کیا گیا ہے جہاں بحران کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ان افراد کو فوری طور پر رہایشی گھروں میں لیجانے کی ضرورت ہے اور پانی و بجلی کی سہولیات کی فراہمی بنیادی ضرورت ہے.

 

 ابوالریش نے ادوایات اور دیگر میڈیکل سہولیات میں کمی کی رپورٹ بھی پیش کی اور غزہ میں امداد رسانی کے کاموں کو تیزی سے کرنے کی درخواست کی تاکہ ایک انسانی بحران جنم نہ لے سکے۔/

3973086

نظرات بینندگان
captcha