
بیت المقدس میں سخت سیکورٹی پہرہ اور چیک پوسٹوں سے گزرتے ہوئے ہزاروں فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔
قدس شریف کی وزارت اوقاف کے ڈائریکٹر عزام الخطیب، کے مطابق چالیس ہزار فلسطینیوں نے سیکورٹی چیک پوسٹوں کو عبور کرتے ہوئے مسجد اقصی پہنچے اور نماز جمعہ کے لیے صبح ہی سے مسجد میں جمع ہوئے تھے۔
شھر قدس کے قدیم علاقوں کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹوں پر صیھونی فورسز کے اہلکاروں نے فلسطینیوں کے ڈکومنٹس چیک کیے اور متعدد افراد کو غیر مقامی کہہ کر نماز ادا کرنے سے روک دیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسجدالاقصی کے مسولین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں ۱۲۰ صیھونی شدت پسند زبردستی جنوبی دروازے سے مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور پولیس کی موجودگی میں مسجد میں دندناتے رہیں۔
گذشتہ اتوار کو بھی ۲۵۰ صهیونی زبردستی مسجد الاقصی میں داخل ہوئے تھے۔
فلسطینی وزارت خارجه کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے غزہ میں ہونے والی جنگ بندی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود ہے۔/