افغانستان؛ طالبعلوں کی گاڑی کے قریب دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی

IQNA

افغانستان؛ طالبعلوں کی گاڑی کے قریب دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی

10:09 - May 30, 2021
خبر کا کوڈ: 3509429
تہران(ایکنا) افغان صوبہ پروان میں طالبعلموں کی گاڑی روڑ پر نصب مین کے دھماکے سے البیرونی یونیورسٹی کے چار طالب علم ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگیے۔

افغان صوبہ پروان کے ہسپتال کے سربراہ عبدالقاسم سنگین کا کہنا تھا کہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے البیرونی یونیورسٹی کے طلبا کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جسمیں چار طالب علم ہلاک اور گیارہ دیگرزخمی ہوگیے۔

 

افغان حکومت کے ترجمان طارق آرین دھماکہ رباط کے علاقے میں ہوا اور تمام ہلاک و زخمی افراد طالب علم ہیں۔

 

افغان وزارت تعلیم کے ترجمان حامد عبیدی کا کہنا تھا کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

البیرونی یونیورسٹی افغان صوبہ کاپیسا میں واقع ہے اور کابل کے اکثر طلبا کا اس یونیورسٹی میں آنا جانا رہتا ہے۔

 

گذشتہ مہینے کو بچیوں کے اسکول پر حملے میں اسی سے زائد طالبات ہلاک اور دو سو کے لگ بھگ دیگر طالبات زخمی ہوگئی تھیں۔/

3974406

نظرات بینندگان
captcha