جنوبی افریقہ میں صیھونی سفارت خانہ بند کرنے پر زور

IQNA

جنوبی افریقہ میں صیھونی سفارت خانہ بند کرنے پر زور

9:04 - May 31, 2021
خبر کا کوڈ: 3509439
تہران(ایکنا) جنوبی افریقن عوام نے فلسطینیوں سے یکجتہی کرتے ہوئے صیھونی سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سول سوسائٹی تنظیمّں نے جوانوں کی تنظیموں کے ہمراہ فلسطینی عوام سے یکجہتی اور غزہ میں حملوں کی مذمت کے حوالے سے لیمپوپو میں مظاہرہ کیا۔

 

متختلف تنظیموں کے عہدہ داروں نے مظاہرین سے خطاب میں حملوں کی مذمت کی اور غزہ میں نسل پرستانہ اقدامات کی روک تھام پر زور دیا، انہوں نے یکجتہی کے حوالے سے سفید اور سیاہ پرچم اٹھائے تھے۔

 

مقررین نے غزہ میں مظالم پر سخت حکومتی ایکشن کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر اسرائیل لوگوں کے مطالبات نہیں سن رہے تو اسکا سفارت خانہ یہاں بند کیا جائے ہم ستمگروں کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتے۔

 

 

جوانوں کی تنظیم کے نمایندے سلمان پاتل نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے آگاہی مہم ضروری ہے اور ہم نے نوجوانوں کی کال دی ہے کہ وہ جان لیں کہ نسل پرست غاصب رژیم بچوں اور عوام کو مار رہا ہے ۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل جان لے کہ ہم فلسطین کے حامی ہیں ہم جنگ نہیں چاہتے ہم چاہتے ہیں کہ فلسطین آزاد رہے اور دیگر لوگ بھی فلسطین کی حمایت کریں۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں میں بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔

 

اس سے پہلے کیپ ٹاون میں بھی فلسطین سے یکجہتی کا مظاہرہ ہوچکا ہے جسمیں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پارلیمنٹ ہاوش کی جانب مارچ کیا اور فلسطین کی حمایت میں نعری بازی کی۔

 

اس مظاہرے میں نلسن منڈیلا کا نواسہ بھی شریک تھے جنہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ تل ابیب میں جنوبی افریقہ کے سفارت خانے کو بند کیا جائے۔

انہوں نے مظاہرین سے مطالبہ کیا کہ وہ صیھونی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کریں تاکہ وہ سفارت خانہ بند کرنے پر مجبور ہوجائے۔/

3974630

 

نظرات بینندگان
captcha