امام خمینی(ره) اور عصر حاضر کی دنیا کے موضوع پر سیمینار

IQNA

امام کی برسی پر؛

امام خمینی(ره) اور عصر حاضر کی دنیا کے موضوع پر سیمینار

9:29 - June 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509453
تہران(ایکنا) بین الاقوامی سیمینار امام خمینی(ره) و انقلاب اسلامی تحقیقی مرکز، انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ‌(ایکنا)، ادارہ نشر آثار امام خمینی اور امام خمینی کی برسی کی کمیٹی کے تعاون سے جمعرات کو حرم امام میں منعقد ہوگا۔

انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت خمینی کی بتیسویں برسی کی مناسبت سے امام خمینی اور عصر حاضر کی دنیا کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار امام خمینی(ره) و انقلاب اسلامی تحقیقی مرکز، انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ‌(ایکنا)، ادارہ نشر آثار امام خمینی اور امام خمینی کی برسی کی کمیٹی کے تعاون سے کل بروز جمعرات شام پانچ سے آٹھ بجے تک حرم امام میں منعقد ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق سیمینار میں ادارہ نشرآثار امام خمینی کے سربراہ حجت الاسلام علی کمساری مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گےجبکہ حرم امام کے متولی آیت اللہ سید حسن خمینی خصوصی خطاب کریں گےجب کہ دیگر اہم افراد کے خطابات بھی متوقع ہے۔

 

یونیورسٹیوں میں رھبر معظم کے ادارے کے نمایندے مصطفی رستمی، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ، ابوالحسن نواب، انٹرنیشنل  اهل بیت(ع) یونیورسٹی کے سعید جازاری، ادارہ نشر آثار امام کے احمد قلی زاده، مقررین میں شامل ہے۔

 

شامی سفیر شفیق دیوب؛ تنظیم جھاد اسلامی فلسطین کے، ناصر ابوشریف کے خطاب کے علاوہ تھران میں فلسطینی سفیر صلاح زواوی، اور حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری حجت‌الاسلام شیخ نعیم قاسم ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کریں گے۔

 

ایران می٘ں کلیمیان مذہب کے رہنما ڈاکٹر حاخام یونس حمامی لاله‌زار؛ موبدان کے نمایندے ڈاکٹر ادشیر خورشیدیان؛ اسقف اعظم مارنرسای بنیامین؛ ارامنہ کے نمایندے انجنیرآرا شاوردیان اور اقلیتی امور کے نمایندے حجت‌الاسلام علی یونسی دستیار « ادیان و مذاهب» کی نمایندگی میں سیمینار سے خطاب کریں گے۔

 

خواہشمند افراد  جماران،  امام(ره) اور دیگر سوشل چینل اور ٹیلی ویژن سے خطابات سن سکتے ہیں۔/

3975041

نظرات بینندگان
captcha