
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تبلیغی شعبے کے تعاون سے تھری ڈی تصویری نمایش
«https://islamglory.com/gallery/» پر قابل مشاہدہ ہوگا جسمیں معروف ایرانی عکاس
« اباصلت بیات» کی تیار کردہ تصاویر دنیا بھر کے خواہشمندوں کے لیے موجود ہیں۔
ادارہ تبلیغات تعلقات اسلامی کے مطابق تھری ڈی تصویری نمایشش میں حضرت امام خمینی (ره) کی تشیع جنازہ اور دیگر تصاویر شامل ہیں جنمیں دوستداران امام عقیدت کا اظھار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس سال کوویڈ بحران کے پیش نظر پروگراموں کو محدود انداز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسی حوالے سے مذکورہ ادارے نے آن لائن پروگرام ترتیب دیا ہے.
ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تبلیغی مرکز کے مطابق ہر سال ان ایام میں دیگر اہم ملکی اور بین الاقوامی پروگراموں میں خصوصی مبلغین ارسال کیے جاتے ہیں۔/