انجمن شیعیان کشمیر کا امام خمینی (ره) کی برسی پر پیغام

IQNA

انجمن شیعیان کشمیر کا امام خمینی (ره) کی برسی پر پیغام

8:04 - June 05, 2021
خبر کا کوڈ: 3509475
تہران(ایکنا) انجمن شیعیان کشمیر نے امام خمینی (ره) کی برسی پر کہا ہے کہ استکبار کے مقابلے میں استقامت امام کی فکر کا اہم ترین محور تھا۔

انجمن شیعیان جموں و کشمیر کےسربراہ سید حسن الموسوی الصفوی نے امام خمینی(ره) کی بتیسویں برسی کی مناسبت سے ایک پیغام میں انکو خراج تحسین پیش کیا۔

 

سرینگر سے جاری پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کی سختیوں کے مقابل استقامت قابل داد ہے اور بلاشبہ استکبار کے مقابل مقاومت فکر خمینی کی اہم ترین خصوصیت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ظلم و استکبار سے مقابلہ ایک اہم ترین مذہبی ذمہ داری ہے جس کی وجہ سے انقلاب کے بعد بھی اہم تحریکیں اسی وجہ سے جنم لے رہی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ امام خمینی(ره) کی تحریک نے دنیا کی استبدادی طاقتوں کے ایوانوں کو لرزا دیا ۔

 

اس حوالے سے  حزب تحریک وحدت اسلامی کشمیرنے بھی امام خمینی(ره) کی برسی پر پیغام مین انہیں خراج پیش کرتے ہوئے امام کو کو مظلومین عالم کا حامی قرار دیا چاہے ہ فلسطین ہو یا کشمیر اور اب بھی امام خمینی(ره) کے نام سے ظالم حکومیتں لرز جاتی ہیں۔/

3975654

نظرات بینندگان
captcha