
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں عشرہ کرامت اور ایام ولادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے غُبيری میں باغ «امام رضا(ع)» کا افتتاح ہوا جس کی تقریب افتتاح میں لبنان میں رھبر معظم کے نمایندے حجتالاسلاموالمسلمين سيد عيسی طباطبائی، ایرانی ثقافتی سفیر عباس خامہ یار سمیت مختلف ثقافتی اور مذہبی شخصیات شریک تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا اور بعد میں ثقافتی گروپ المهدی(عج)» نے ترانہ پیش کیا۔
غیبری کے مئیرمعن خليل نے خطاب میں حجت الاسلاموالمسلمين سيد عيسی طباطبايی کی خدمات کو سراہا،
تقریب میں حجت الاسلام والمسلمين نزار سعيد نے حجت الاسلاموالمسلمين سيد عيسی طباطبايی کی نمایندگی میں خطاب کیا اور کہا کہ مزاحمت کے ساتھ ہم کھڑے ہیں اور لبنانی عوام کے ساتھ ہم آخر تک ساتھ دیں گے۔
انہوں نے اس علاقے میں مذکورہ باغ کو «امام رضا(ع)» کے مبارک نام سے منسوب کرنے کا بھی خیرمقدم کیا۔
تقریب کے آخر میں غبيری کے مئیر نے حجت الاسلاموالمسلمين سيد عيسی طباطبايی کو تحفہ پیش کیا گیا جبکہ انکی جانب سے اس باغ کے لیے امام رضا کے حرم کا علم ھدیہ کیا گیا۔
اس باغ کے ہمراہ ثقافتی اور امام رضا(ع) آرٹ گیلری بھی تعمیر کیا جائے گا۔/