
مصر کے سابق مفتی اور مذہبی کمیشن کے سربراہ سیخ علی جمعہ نے ویب سائٹ پر بیان میں کہا ہے کہ قرآن اسلامی تمدن کی بنیاد ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ہر تمدن کی بنیاد ہوتی ہے جس پر وہ تمدن برقرار ہے اور اسی سے اس کی پہچان ہوتی ہے لہذا اگر اسلامی تمدن کی بنیاد پر بات کی جائے تو قرآن و سنت نبوی ہیں۔
علی جمعه نے سنت نبوی کو معصوم کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس امر کو وحی روشن کرتی ہے۔
انکا یہ بیان اس حال میں آیا ہے کہ مصر میں بعض روشن فکرطبقہ اسلامی سنت پر تجدید نظر کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ الازھر اور دیگر مذہبی طبقے شدت سے اس مطالبے کی مذمت کررہے ہیں۔
مذہبی طبقوں کا کہنا ہے کہ قرآن مجید کے ہمراہ سنت نبوی بھی نص قرآن ہے جو معصوم نے عمل سے پیش کیا ہے۔/