پچیس راستے اور پندرہ ہزار کارکنان مقرر

IQNA

حج انتظامات؛

پچیس راستے اور پندرہ ہزار کارکنان مقرر

9:22 - July 02, 2021
خبر کا کوڈ: 3509700
تہران(ایکنا)حرمین کے امور کے سربراہ کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے اس سال حج میں پچیس راستے اور پندرہ ہزار خدمتگارمقرر کیے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے بدھ کے روز حج انتظامات کے حوالے سے اس سال حجاج کی سہولیات کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

 

عبدالرحمن السدیس نے وزیر انفارمیشن ماجد بن عبدالله القصبی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے مسجد الحرام و مسجدالنبی میں حجاج کی سہولیات کا زکر کیا۔

 

السدیس کا کہنا تھا: کورونا سے بچاو کی خاطر دس ہزار خدمت گار مقرر کیا گیا ہے جو حج انتظامات سے اچھی طرح باخبر ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کو صحت و صفائی کے حوالے سے پانچ ہزار کارکنوں کے سپرد کیا گیا ہے جو اسپرے اور دیگر کاموں میں مصروف عمل رہیں گے ۔

 

مسجد الحرام کے امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی وجہ سے حج کے لیے پچیس راستوں کو تعین کیا گیا ہے۔

 

سعودی عرب نے کورونا بحران کی وجہ سے اس سال صرف ساٹھ ہزار حجاج کو حج کی اجازت دی ہے جو ملک کے اندر سے ہوں گے اور کسی بیرونی ملک سے حاجی نہیں آسکتے۔/

3981307

نظرات بینندگان
captcha