آسٹریلیا؛ « شناخت اسلام ٹریپ» کا اہتمام

IQNA

آسٹریلیا؛ « شناخت اسلام ٹریپ» کا اہتمام

8:27 - July 04, 2021
خبر کا کوڈ: 3509714
تہران(ایکنا) جوانوں کے گروپ کی جانب سے شناخت اسلام کے لیے ہزاروں کیلومیٹر ریلی یا سفر کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ یہاں پر اسلام کے بارے تصورات کو درست کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی کی شناخت کے لیے تیس ہزار کیلو میٹر کا سفر کیا جائے گا اور اس مہم میں ستر مسلمان جوان شامل ہیں جو تین جولائی سے پندرہ اکتوبر تک ساحلی پٹی کا سفر کریں گے اور اس راستے میں آنے والے شہروں میں اسلام کے حوالے سے درست تصور پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آسٹریلیا میں ستر فیصد  لوگوں کو اسلام کے بارے میں بہت کم معلومات حاصل ہیں اور تقریبا نصف آبادی مسلمانوں کے بارے میں منفی خیالات رکھتے ہیں۔

مذکورہ کمپین «Discover Islam Road Trip» کے زریعے سے سفر کے دوران لوگوں سے ملتے ہوِئے انہیں فری قہوہ پلانے کا اہتمام ہوا ہے۔

 

آسٹریلین مسلم ایکٹویسٹ وقاص احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے سواحل سے سفر سے بہتر کیا ہوسکتا ہے اور اس دوران ہمارے جوان لوگوں کو اسلام کے حوالے سے درست معلومات دینے کی کوشش کریں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ شناخت کے بعد تعصب میں کمی ہوتی ہے اور یہ کاوش موثر ہوسکتی ہے۔

 

چارلز اسٹریٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پچھتر فیصد مساجد کو اسلام ہراسی کا سامنا ہے اور ان پر نفرت انگیز جرایم ہوئے ہیں جنمیں دیواروں پر وال چاکنگ اور انٹرنیٹ پر توہین امیز جملے شامل ہیں۔/

3981617

 

نظرات بینندگان
captcha