امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں خاموشی سے خالی کیا

IQNA

امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں خاموشی سے خالی کیا

20:18 - July 06, 2021
خبر کا کوڈ: 3509742
تہران (ایکنا)رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا اور امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈرکو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

امریکا نے بگرام ہوائی اڈہ رات کی تاریکی میں بغیر بتائے خالی کیا  اور  امریکی فوج نے روانگی کے وقت ہوائی اڈے کی روشنیاں بند کیں جب کہ اس حوالے سے نئے افغان کمانڈرکو آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کے نئےکمانڈرکو امریکی افواج کی روانگی کا 2 گھنٹے بعد علم ہوا۔

بگرام ہوائی اڈے کے نئے افغان کمانڈر جنرل میر اسداللہ کوہستانی نےخبرکی تصدیق کرتے ہوئے امریکی خبر رساں ادارے بتایا کہ جب ہم نےسنا کہ امریکی فوج نے بگرام ہوائی اڈہ خالی کردیا ہے تو ہم اسے افواہ سمجھے لیکن صبح 7 بجےکےقریب معلوم ہوا کہ امریکی فوجی واقعی جاچکے ہیں۔

افغان فوجی حکام کا کہنا ہےکہ امریکی فوج کے بگرام ہوائی اڈہ چھوڑنے کے بعد وہاں مسلح افراد نے بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی، اگرامریکی اہلکارہوائی اڈہ خالی کرنے سے پہلے بتاتے تو لوٹ مار سے بچا جاسکتا تھا۔

 

258137

 

نظرات بینندگان
captcha