
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی خاتون رکن پارلیمنٹ نے خصوصی اجلاس میں قومی اقدار کی توہین کے حوالے سے سزا دینے کے بل پر اظھار نظر میں کہا کہ رسول اکرم(ص) کی توہین کو بھی مدنظر رکھا جائے۔
محترمہ نازشاه نے کہا کہ اسلامی مقدسات بالخصوص رسول گرامی حضرت محمد(ص) کی توہین پر بھی سخت قانون سازی کی جائے۔
گذشتہ دنوں باٹلی سٹی میں ایک خاتون ٹیچر نے رسول اکرم (ص) کے توہین آمیز خاکے کو طلبا کی پیش کیا جس پر والدین نے سخت اعتراضات کیا اور سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی۔
رکن پارلیمنٹ نے اجلاس سے خطاب میں کہا: جب متعصب افراد رسول گرامی کی شان میں توہین کرتے ہیں تو آپ سوچیے جب وینسٹن چرچل کی توہین ہوتی ہے آپ کو کسقدر تکلیف ہوتی ہے ہمیں بھی سخت دکھ ہوتا ہے کیونکہ وہ تو دو ارب مسلمان کے ہرلعزیز ہیں۔
نازشاه نے تاکید کی کہ برطانوی حکومت کو چاہیے کہ اس حوالے سے توہین کرنے والوں کے لیے سخت سزا تجویز کریں۔/