حشدالشعبی نے داعش کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

IQNA

حشدالشعبی نے داعش کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

8:46 - July 16, 2021
خبر کا کوڈ: 3509809
تہران(ایکنا) حشد الشعبی کے پینتالیس بریگیڈ نے شمالی صوبہ بابل کے علاقے «جرف النصر» میں داعش کا منصوبہ نقش برآب کردیا۔

اس آپریشن میں داعش جو اس علاقے میں آباد ہونے کی کوشش کررہی تھی حشد الشعبی کے پینتالیس بریگیڈ نے انکو روک دیا اور انہیں پسپائی پر مجبور کردیا تاہم اس آپریشن میں بارودی سرنگ کی وجہ سے حشد الشعبی کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کرگیا۔

 

حشد الشعبی نے دھماکے کے علاقے کو گھیرے میں لیکر پاک سازی کا عمل مکمل کیا۔

 

مذکورہ آپریشن اس حال میں کیا گیا ہے جہاں عراقی سیکورٹی فورسز داعش کی شام و عراق میں واپسی کے حوالے خبردار کررہی ہیں۔/

3984267

نظرات بینندگان
captcha